اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، متعدد فلسطینی شہید، سرد موسم بھی حملہ آور ہو گیا

غزہ: (دنیا نیوز) جنگ بندی معاہدے اور سرد موسم کے باوجود فلسطینیوں کے مصائب کم نہ ہوسکے۔

خواتین اور بچوں سمیت شہری آبادی اسرائیلی حملوں کا مسلسل نشانہ بن رہے ہیں، غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے، تازہ حملوں میں مزید فلسطینی شہید ہوئے۔

عرب میڈیا کے مطابق تفاح کے علاقے میں اسرائیلی افواج کے تازہ حملے میں بچے سمیت خاندان کے 5 افراد شہید ہو گئے۔

دوسری جانب خیموں میں مقیم بے گھر فلسطینی سرد موسم اورامدادی قلت سے شدید متاثر ہو رہے ہیں، سخت سرد موسم کی وجہ سے جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے ہسپتالوں میں بچوں میں ہائپوتھرمیا اور سانس کے امراض کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

حالیہ بارشوں اور سیلاب سے 53 ہزار سے زائد خیمے تباہ اور متاثر ہوئے، امدادی تنظیموں کے مطابق امداد کی رفتار موجودہ ضروریات سے بہت کم ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں