ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
کراچی: (دنیا نیوز) کراچی سمیت ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ چاندی نے تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1300 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 56 ہزار 162 روپے ہو گئی ہے، اسی طرح 10 گرام سونے کے دام 1115 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 91 ہزار 85 روپے تک پہنچ گئے ہیں۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ہو گیا، 24 قیراط فی تولہ چاندی 139 روپے اضافے کے بعد پہلی بار 6987 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی منڈی میں بھی قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 13 ڈالر بڑھ کر 4338 ڈالر کا ہو گیا جبکہ فی اونس چاندی 1.39 سینٹ اضافے کے ساتھ پہلی بار 67.15 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔