وزیر آباد کا خطرناک منشیات فروش مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) وزیر آباد کا بدنام زمانہ خطرناک منشیات فروش مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے ایک شہری کو قتل اور 3 کو زخمی بھی کیا تھا، ریکارڈ یافتہ منشیات فروش محسن اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔

ہلاک ملزم محسن پولیس کو قتل، اقدام قتل اور منشیات کے مقدمات میں مطلوب تھا، ملزم ہمراہ بقیہ 3 ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں