یوکرین اپنے علاقوں سے دستبردار نہیں ہو سکتا، زیلنسکی
کیف: (دنیا نیوز) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین اپنے علاقوں سے دستبردار نہیں ہو سکتا۔
خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس کی دھمکیوں کا یورپی ممالک پر اثر پڑا ہے، بعض اتحادی یوکرین کو میزائلوں کی فراہمی میں تاخیر کر رہے ہیں، یوکرین، امریکا اور روس کے درمیان سہ فریقی ملاقات کی حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کے کسی بھی علاقے سے فوجی انخلا متوازن طریقے سے ہونا چاہیے، یوکرین اتنی ہی تعداد میں فوجیں پیچھے ہٹائے گا جتنی روس ہٹائے گا، یوکرین کا ڈونیسٹک اور لوہانسک کے کچھ حصوں پر کنٹرول ہے۔