چنیوٹ: دیرینہ دشمنی، 2 افراد نے تیز دھار آلے سے نوجوان کو قتل کر دیا

چنیوٹ: (دنیا نیوز) تھانہ سٹی کے علاقے معظم شاہ میں 2 افراد نے تیز دھار آلے سے نوجوان کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق اورنگزیب نامی نوجوان اور مخالفین میں پرانی دشمنی چلی آ رہی تھی، نوجوان پر قاتلانہ حملہ میڈیکل سٹور میں ہوا جس کے بعد اسے زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، پولیس نے ضروری کارروائی کیلئے مقتول نوجوان کی لاش کو تحویل میں لے لیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ بھی درج کر لیا جس کے بعد اب تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں