بنگلہ دیش: ہادی عثمان کے بعد ایک اور رہنما بھارتی دہشتگردوں کے نشانے پر آ گیا
ڈھاکہ: (دنیا نیوز) بنگلہ دیشی نوجوان رہنما عثمان ہادی کے قتل کے بعد ایک اور سیاسی رہنما بھارتی دہشتگردوں کے نشانے پر آگیا۔
بھارت کی زیر سرپرستی دہشت گردی عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بن گئی جب کہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی پاکستان، کینیڈا امریکہ، آسٹریلیا ، بنگلہ دیش سمیت دنیا بھرکو لپیٹ میں لینے لگی۔
بھارت اپنی خفیہ ایجنسی " را" کے ذریعے ریاستی دہشت گردی کی پالیسی پرعمل درآمد کروا رہا ہے، بھارتی فوج کے سابق میجر نے بنگالی نوجوان رہنما حسنات عبداللہ کو ’’اگلی باری تمہاری‘‘ کی دھمکی دے دی۔
ایک اور ٹویٹ میں سابق بھارتی کرنل نے حسنات عبداللہ کو گردن میں گولی مارنے کی دھمکی دی ہے۔
پاکستان بارہا عالمی سطح پر شواہد کے ساتھ بھارت کی ریاستی دہشت گردی بے نقاب کر چکا ہے، بھارت کی ہمسایہ ممالک میں مداخلت اور دہشت گردی کی پشت پناہی نے خطے کو تصادم کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔
بھارت کی ہندتوا سوچ کے زیر اثر، پر تشدد توسیع پسندانہ عزائم نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ پوری دنیا کے لیے خطرہ بن چکے ہیں، حالیہ سڈنی حملے میں بھی بھارتی شہریوں کے ملوث ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔