وزیراعظم نے کابینہ کمیٹی برائے ایس آئی ایف سی کی تشکیل نو کردی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کمیٹی برائے ایس آئی ایف سی کی تشکیل نو کردی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر تجارت اور وزیر اطلاعات کابینہ کمیٹی برائے ایس آئی ایف سی کے رکن مقرر کیے گئے ہیں جبکہ کابینہ کمیٹی ایس آئی ایف سی کے ارکان کی تعداد 12 سے بڑھ کر 15 ہوگئی ہے۔

آرمی چیف اور صوبائی وزرائے اعلیٰ کو اجلاسوں میں خصوصی طور پر مدعو کیا جائے گا جبکہ وزیر اعظم کمیٹی کے چیئرمین، خزانہ، دفاع، منصوبہ بندی، آئی ٹی کے وزرا کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں