پانی کی سطح کے اوپر اڑنے والی دنیا کی پہلی فلائنگ بوٹ تیار

سٹاک ہوم :(دنیا نیوز) پانی کی سطح کے اوپر اڑنے والی دنیا کی پہلی مکمل فلائنگ بوٹ تیار کرلی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سویڈن میں دنیا کی پہلی مکمل فلائنگ بوٹ کا تجربہ کیا گیا ہے جو پانی کی سطح سے کچھ اوپر اُڑے گی، یہ پہلی مکمل فلائنگ بوٹ ہے جس کی خاص بات یہ ہے کہ پانی کی سطح سے کچھ اوپر ہوا میں اڑنے کی صلاحیت رکھتی ہیں ،فلائنگ بوٹ میں ہائیڈوفوئلز کا استعمال کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اکتوبر سے سویڈن میں ’فیری سروس ‘ شروع کی جارہی ہے ، فلائنگ بوٹ میں 30 افراد بیٹھنے کی گنجائش ہے، الیکٹرک ’فیری‘ بنانے والی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ عام کشتیوں کے مقابلے میں 80فیصد کم توانائی استعمال کرتی ہے ۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الیکٹرک فیری چلانے والے ملاح کا کہنا ہے کہ اس کے نیچے دو ونگرز ہیں، جب پانی کی رفتار کافی تیز ہوتی ہے تو اس دو پروں کی مدد سے اوپر کو اٹھ جاتی ہے اور ہوا میں چلنے لگتی ہے، اس کہ خاص بات یہ بھی ہے کہ چونکہ یہ الیکٹرک فیری پانی کے باہر ہوتی ہے اور اس کے ونگز پانی کے اندر اس کا توازن برقرار رکھتے ہیں۔

ملاح کا مزید کہنا تھا کہ آپ فلائنگ بوٹ سےسمندر میں طویل سفر طے کر سکتے ہیں، اسے بیٹری پر چلایا جائے تو 80 فیصد تک توانائی بچاتی ہے ،یہ فیری 55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے ،اس کے چلنے سے سمندر میں بھی بہت کم لہریں پیدا ہوتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں