چین: کانسرٹ میں روبوٹس کا زبردست ڈانس، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین میں منعقدہ ایک کانسرٹ میں روبوٹس کی شاندار ڈانس پرفارمنس نے سب کو حیران کر دیا، ایلون مسک بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔
دنیا کے مختلف ممالک میں روبوٹس بنانے کی ٹیکنالوجی پر کام ہو رہا ہے، چین کا شمار بھی ان ہی ملک میں ہوتا ہے جو روبوٹس کو مختلف شعبوں میں استعمال کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر یوں تو روبوٹس کی مختلف ویڈیوز سامنے آئی ہیں لیکن حال ہی میں ایک ایسی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس نے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 6 انسان نما روبوٹس گانے پر پرفارمنس دے رہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ گلوکار بھی ڈانس کرتا نظر آیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔