سحر خان کو ہمسایہ ملک سے شادی کی آفر، اداکارہ کا جواب توجہ کا مرکز

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سحر خان کو ہمسایہ ملک بھارت سے شادی کی پیشکش آگئی جبکہ اداکارہ کا جواب سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

سحر خان ان دنوں نجی ٹی وی پر ڈرامہ سیریل "جفا" میں جاندار اداکاری کے ذریعے مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

گزشتہ دنوں سحرخان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنےفیشل اکاؤنٹ سے ڈرامہ کے سیٹ سے عروسی جوڑے میں چند تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔

پوسٹ کے کیپشن میں سحر نے لکھا کہ" یہ الوداع نہیں ہے جو تکلیف دیتا ہے، اصل تکلیف دہ تو فلیش بیکس ہیں جو بعد میں پیچھا نہیں چھوڑتے"۔

اداکارہ کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں تبصرے کرتے بھی نظر آرہے ہیں۔

پوسٹ پر کمنٹ کرنے والوں میں ایک صارف نے لگے ہاتھوں سحر کا رشتہ ہی مانگ لیا جس سے اپنا تعلق ہمسایہ ملک بھارت سے بتایا۔

صارف نے کمنٹ میں لکھا کہ" ایک بار میرے رشتے کا انتظار ضرور کرنا، میں انڈیا سے ہوں، پاکستان آنے کے سارے انتظامات چل رہے ہیں ، ایک بار مل لیں اگر اچھا نہ لگوں تو پھر کسی سے بھی کرلینا شادی"۔

کمنٹس کی بھر مار میں مذکورہ کمنٹ سحر خان کی توجہ سمیٹ گیا، سحر نے کمنٹ کے جواب میں صارف کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ"جی جی ضرور"۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں