کراچی میں مون سون کے دوسرے سپیل کی انٹری، آج بھی بارش کا امکان

کراچی: (رطابہ عروس) شہر قائد کراچی میں مون سون کے دوسرے سپیل نے انٹری دیدی، آج بھی شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مون سون کا دوسرا سپیل بھی پہلے سپیل کی طرح درمیانی درجے کی بارش برسائے گا جبکہ اس وقت شہر کا موسم جزوی ابر آلود ،گرم اور مطلوب ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرات 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ آج کراچی کا پارہ 38ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا مکان ہے تاہم شہر میں سمندری ہوائیں جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوئیں اس وقت 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہیں اورہوا میں نمی کا تناسب 82فیصد ہے جبکہ سمندری ہوئیں کم ہونے کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد،پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ کشمیر،گلگت بلتستان اورشمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز بارش متو قع ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں