اربوں کا تاریخی پیکیج:گندم کے کا شتکاروں کو تنہا نہیں چھوڑینگے:مریم نواز

اربوں کا تاریخی پیکیج:گندم کے کا شتکاروں کو تنہا نہیں چھوڑینگے:مریم نواز

لاہور(سٹی رپورٹر،اے پی پی) کسان خوشحال،پنجاب خوشحال ویژن کے تحت پنجاب میں گندم کی زیادہ پیداوار کے حصول کے لئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی طرف سے گندم کے کاشتکاروں کے لئے اربوں روپے کا تاریخی اور ریکارڈ انعامی پیکیج پیش کیاگیاہے ۔

وزیراعلیٰ کی طرف سے تاریخ میں پہلی مرتبہ گندم کے کاشتکاروں کے لئے ہزاروں مفت گرین ٹریکٹر اور لینڈ لیولرز دینے کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق ساڑھے 12 تا 25ایکڑ رقبے پر گندم کاشت کرنے والے کسانوں کیلئے 1000لینڈ لیولرز مفت دئیے جائیں گے ۔ اسی طرح پنجاب بھر میں 25ایکڑ سے زائد رقبہ پر گندم کاشت کرنیوالے کسانوں کو 1000گرین ٹریکٹر بالکل مفت ملیں گے ۔ گرین ٹریکٹر اور لینڈ لیولرز بذریعہ قرعہ ا ندازی دئیے جائیں گے ۔ مریم نواز کا کہنا ہے پنجاب کے کاشتکار کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ،پورا ساتھ دیں گے ۔کاشتکار ہمارے بھائی ہیں ان کی ترقی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے ، کاشتکار کی خوشحالی اور زراعت کی بحالی اولین ترجیح ہے ۔وزیراعلیٰ نے بتایا گندم کی کاشت کے لئے کاشتکاروں کو پنجاب کسان کارڈ کے ذریعے بلاسود معیاری بیج،کھاد اور پیسٹی سائیڈ مہیا کی جارہی ہیں۔چند ماہ میں کاشتکاروں کے لئے ریکارڈ پراجیکٹ شروع کئے جن کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ پنجاب بھر کے کسان مفت گرین ٹریکٹر اور لینڈلیولرز پراجیکٹ کی تفصیلات کے لئے ایگری کلچرل ہیلپ لائن0800-17000پر کال اور ایگری کلچر کی ویب سائٹ اور فیس بک پر رجوع کر سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں