دہشتگردی ختم کرنے کیلئے پاکستان سے ہر قسم کا تعاون کرینگے:روسی صدر:حمایت جاری رکھیں گے:امریکا برطانیہ

دہشتگردی ختم کرنے کیلئے پاکستان سے ہر قسم کا تعاون کرینگے:روسی صدر:حمایت جاری رکھیں گے:امریکا برطانیہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،اے پی پی )کوئٹہ میں دہشت گرد حملے پر روسی صدر ولادی میر پوٹن نے تعزیت کااظہار کرتے ہوئے دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے ہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ، دوسری طرف امریکا اوربرطانیہ نے بھی خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستانی عوام کیساتھ یکجہتی کااظہار کرتے ہوئے حمایت جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کیاہے ۔

روسی صدر ولادی میرپو ٹن نے صدر مملکت اور وزیر اعظم شہباز شریف سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردانہ حملے پر میری تعزیت قبول کریں، اسلام آباد کے ساتھ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر قسم کا تعاون کرینگے ، اس وحشیانہ جرم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ روسی صدر نے متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی اورتمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے نیک خواہشات کااظہار کیا ہے ۔ روسی صدر کاکہنا تھا توقع ہے کہ دہشتگردی کے ذمہ داروں کو سزا ملے گی۔ ادھر امریکی سفارت خانہ کا کہنا ہے متاثرہ افراد اورخاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ امریکا دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کوئٹہ دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ دھماکے کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع پربہت دکھ ہواہے ۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ میری ہمدردیاں دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونیوالوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں ، برطانیہ دہشت گردی کی مذمت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے ، یہ کارروائیاں تقسیم کے بیج بونے کے سوا کچھ نہیں کرتیں۔ ادھر دفتر خارجہ ترکیہ نے بھی کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری نے واقع کو ایک \\\\\\\'خوفناک دہشت گردانہ حملہ\\\\\\\' قرار دیتے ہوئے کہا کہ معصوم اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، اﷲ تعالی مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں