9مئی ناقابل معافی جرم، ماسٹر مائنڈ کو بھی سزا ہو گی،عطا تارڑ

9مئی ناقابل معافی جرم، ماسٹر مائنڈ کو بھی سزا ہو گی،عطا تارڑ

لاہور (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اﷲ تارڑ نے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے ، ماسٹر مائنڈ کو بھی سزا ہو گی، دہشت گردی اور مذاکرات ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ، سیاست کی آڑ میں ملک پر حملے برداشت نہیں، اختلاف کرنا ہے تو سیاست دانوں سے کرو، شہداسے کیوں؟ ۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز لاہور میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ 9 مئی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ، پی ٹی آئی والوں نے ملک کے دفاع اور سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، سیاست کی آڑ میں ملک پر حملے کئے گئے ، ایک نالائق شخص نے ملک دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے آئی ایم ایف کو خط لکھے کہ پاکستان کی مدد نہ کی جائے ، ملکی سالمیت پر حملے قبول نہیں، سیاسی دہشت گردی نہیں چل سکتی، پاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔ پاک فوج کے جوان تو ہماری سرحدوں کے محافظ ہیں، وہ جاگتے ہیں اور پورا ملک سکون کی نیند سوتا ہے ،اب مزید سیاسی دہشت گردی نہیں چل سکتی، اپنے ہی گھر میں رہتے ہوئے اپنے ہی گھر پر حملہ کرنا یہ کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ان لوگوں نے بیرون ممالک بیٹھی ہوئی لابیوں کو ہائر کیا ہوا ہے ، جن کو یہ لوگ پیسے دے کے ملک کے خلاف ٹرینڈ چلاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم جو زبان دیتے ہیں ،اس پر پورا اترتے ہیں، ہم نے عوام سے جو وعدے کئے تھے ،آج اس کی تکمیل آپ کے سامنے ہو رہی ہے ، ہر جگہ تعمیر و ترقی آپ کو نظر آئے گی ،مہنگائی مزید کم ہوگی، آپ کے مسائل کم ہوں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں