ستھرا پنجاب پروجیکٹ کی بین الاقوامی سطح پر بھی پذیرائی

 ستھرا پنجاب پروجیکٹ کی بین  الاقوامی سطح پر بھی پذیرائی

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے) ستھرا پنجاب صفائی کا پروگرام پاکستان کا فخر بن گیا،فوربز اور بلوم برگ کے بعد بی بی سی بھی مریم نواز کے ستھرا پنجاب کا معترف ہو گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ستھرا پنجاب پروگرام برطانیہ کیلئے ایک مؤثر رول ماڈل بن کر سامنے آیا ہے ۔برطانیہ کے شہر برمنگھم سے پہلی مرتبہ برطانوی والینٹئرز گروپ نے صفائی کے مسائل کے حل کیلئے پنجاب سے رہنمائی حاصل کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ برمنگھم میں ابلتے کوڑے دانوں اور صفائی کے نظام میں ہڑتالوں کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل میں ستھرا پنجاب ماڈل بہت مؤثر ثابت ہوا ہے ۔ستھرا پنجاب کے ماہرین اور برمنگھم کے لوکل والینٹئرکی ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی سے آن لائن مشاورت اور ڈیجیٹل پارٹنرشپ نے صفائی کے حوالے سے کئی مفروضوں کو بدل کر رکھ دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں