کارکن پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں:زرداری

 کارکن پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں:زرداری

عوامی رابطہ مہم تیز کریں،سندھ کا ماڈل ہرصوبے میں لاگو کرناچاہتے ہیں:گفتگو صدرمملکت کا لاہور میں تیسر امصروف دن ،مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں

لاہور (سپیشل رپورٹر)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہاہے کہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن ہو رہے ہیں، پیپلزپارٹی کے کارکن تیاری کریں ۔بلاول ہاؤس میں سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران ان کاکہناتھاکہ جیالوں کو کہتا ہوں کہ عوامی رابطہ مہم تیز کریں، عوامی دکھ درد کو ہم نے قریب سے دیکھا اور حل کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا سندھ کا ماڈل ہم تمام صوبوں میں لاگو کرنا چاہتے ہیں ،سندھ کے ہیلتھ سسٹم کی ورلڈ بینک نے بھی تعریف کی۔

صدر آصف زرداری نے لاہور میں تیسرے روز بھی مصروف دن گزارا ،انہوں نے بلاول ہاؤس میں مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کیں ،ملاقات کرنے و الوں میں گورنر سردار سلیم حیدر خان ، عبدالقادر شاہین، مرتضیٰ محمود، علمدار قریشی ، ملک مظہر ، نواب شیر وسیر، فیصل میر ، ذکی چودھری اوردیگر شامل تھے ۔صدر آصف زرداری نے مظفر گڑھ سے صوبائی سیٹ پر ضمنی الیکشن جیتنے پر علمدار قریشی کو مبارک باد دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں