2030 تک پاکستان کی معیشت میں نمایاں اضافے کا امکان، آئی ایم ایف

 2030 تک پاکستان کی معیشت میں  نمایاں اضافے کا امکان، آئی ایم ایف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کا کہنا ہے 2030 تک پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی)کا حجم ایک لاکھ 93ہزار 630ارب روپے اور پاکستانی برآمدات 60 ارب نہیں بلکہ 46 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

 اگلے مالی سال پاکستان کی مجموعی برآمدات 36 ارب 46 کروڑ ڈالر رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔مالی سال 2028 میں پاکستانی برآمدات 40 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے اور مالی سال 2029 میں برآمدات تقریباً 43 ارب ڈالر رہنے کا امکان ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے آئی ایم ایف کی نظر ثانی شدہ پیش گوئیوں ، آئی ایم ایف کے تخمینوں کے مطابق مالی سال 2026 سے 2030 کے دوران جی ڈی پی سائز میں مجموعی طور پر تقریباً 68 ہزار ارب روپے کا اضافہ،آئی ایم ایف کے مطابق ایف بی آر رواں مالی سال 13 ہزار 979 ارب روپے ٹیکس جمع کرے گا جو 2030 تک بڑھ کر تقریباً ساڑھے 21 ہزار ارب روپے تک پہنچ سکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں