یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کل پاکستان آئینگے

 یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن  زاید النہیان کل پاکستان آئینگے

اسلام آباد (وقائع نگار،اے پی پی)وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابو ظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید النہیان کل 26 دسمبر کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے ۔

اسلام آباد (وقائع نگار،اے پی پی)وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابو ظہبی کے  حکمران شیخ  محمد بن زاید النہیان کل 26 دسمبر کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے ۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ متحدہ عرب امارات کے صدر کی حیثیت سے ان کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا، ان کے ہمراہ وزرا اور اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔ دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کے صدر وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے جس میں دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں