وفاقی وزیر خزانہ کی گورنر سٹیٹ بینک سے ملاقات، معیشت پرگفتگو

وفاقی وزیر خزانہ کی گورنر سٹیٹ  بینک سے ملاقات، معیشت پرگفتگو

کراچی(کامرس رپورٹر)وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب پیر کے روز سٹیٹ بینک پہنچے ، جہاں ان کی گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کے ساتھ ملکی معیشت سے متعلق ایک طویل اور اہم ملاقات ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ڈالر کی دستیابی، ایکسچینج ریٹ کی صورتحال، زرمبادلہ کی منڈی میں استحکام اور دیگر اہم مالیاتی و معاشی امور زیر بحث آئے ۔اجلاس میں اس بات کا بھی جائزہ لیا گیا کہ کس طرح بینکاری نظام کے ذریعے ڈالر کی سپلائی کو بہتر بنایا جاسکتا ہے ، اہم معاشی اجلاس میں وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان بھی گورنر سٹیٹ بینک سے ملاقات کے لیے موجود تھے ، جبکہ سیکرٹری فنانس اور ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔اس کے علاوہ ملک کے کمرشل بینکوں کے صدور بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔ اجلاس میں اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ معیشت میں اعتماد کی فضا کو کیسے مستحکم کیا جائے ، اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جائے ۔ دوران اجلاس وفاقی وزیر خزانہ نے شرکاء سے کہا کہ حکومت معاشی استحکام کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور اس مقصد کے لیے اسٹیٹ بینک اور بینکاری شعبے کے ساتھ قریبی مشاورت کا سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں