اپوزیشن لیڈرمحموداچکزئی اور سینیٹرعلامہ راجہ ناصر کاگل پلازہ کا دورہ،تحقیقات کا مطالبہ

اپوزیشن لیڈرمحموداچکزئی  اور سینیٹرعلامہ راجہ ناصر کاگل پلازہ  کا دورہ،تحقیقات کا مطالبہ

کراچی(سٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی اور ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی کے ہمراہ۔۔۔

 گزشتہ رات تجارتی مرکز گل پلازہ کا دورہ کیا اور آتشزدگی کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اسے قومی سانحہ قرار دیا۔ ریسکیو اداروں، فائر بریگیڈ اور انتظامیہ نے انہیں اپنی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ مذکورہ حادثہ حفاظتی انتظامات کی سنگین ناکامی کا ثبوت ہے ، جس کی مکمل اور شفاف تحقیقات ناگزیر ہیں تاکہ مستقبل میں ایسے المناک واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں