لاہور ہائیکورٹ : 27ویں آئینی ترمیم کے تحت ججز کی ٹرانسفر پوسٹنگ کا طریقہ کار چیلنج
لاہور(کورٹ رپورٹر ) لاہور ہائیکورٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی ٹرانسفر پوسٹنگ کے طریقہ کار کو چیلنج کردیا گیا۔
درخواست اسد جمال نے بیرسٹرسمیر کھوسہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی جس میں جوڈیشل کمیشن ،صدر پاکستان سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیارکیاگیا کہ 13 نومبر 2025 کو 27 ویں آئینی ترمیم منظور کی گئی ،جس کے سیکشن 200 اور 209 میں ترمیم کے ذریعے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی ٹرانسفر پوسٹنگ کا طریقہ کار تبدیل کیا گیا ،جس سے ججز کی ٹرانسفر سیاسی بنیادوں پر ہونے کا خدشہ ہے ، 27 ویں آئینی ترمیم کے سیکشن 200 اور 209 آئین کے منافی ہیں ،عدالت ان سیکشنز کو کالعدم قرار دے ۔