چودھری پرویزالٰہی کا صدر آزاد جموں و کشمیر سلطان محمود چودھری کے انتقال پر اظہار تعزیت

 چودھری پرویزالٰہی کا صدر آزاد  جموں و کشمیر سلطان محمود چودھری  کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور(سیاسی نمائندہ)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویزالٰہی نے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا ہے ۔

 پرویزالٰہی نے سلطان محمود کے بیٹے یاسر سلطان چودھری سے ٹیلیفون پر اظہار تعزیت کیا۔ پرویزالٰہی نے مرحوم کی قومی اور سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مدبر سیاست دان تھے ، انہوں نے اپنی زندگی آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی خدمت میں گزاری۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سلطان محمود چودھری کی مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں