میرا غصہ جائز ہے ، کسی کا دل دکھا ہے تو معذرت خوا ہ ہوں:گنڈاپور

میرا غصہ جائز ہے ، کسی کا دل دکھا  ہے تو معذرت خوا ہ ہوں:گنڈاپور

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ میرے غصے سے کسی کا دل دکھا ہے تو معذرت خواہ ہوں، مگر میرا غصہ جائز ہے۔

 ابھی تک چھوٹی سی جائز ڈیمانڈ بھی پوری نہیں کروا سکے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو ان کا ذاتی معالج دیا جائے ۔ ویڈیو بیان میں علی امین گنڈاپورنے کہا کہ عمران خان کی آنکھ اورصحت کے حوالے سے ہمارے تحفظات بدستور برقرارہیں، جس نے عوام کو صحت کی مفت سہولتیں فراہم کیں، آج اپنی صحت کے معاملے میں مشکلات کا شکار ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں