علاقائی صورتحال، وزیراعظم کے معاشی اہداف کا حصول مشکل
اسلام آباد (نیوز رپورٹر)معاشی اصلاحات کے تحت 2028 تک کے مقررہ اہداف کا حصول مشکل ہو گیا، عالمی اور خطے کی جاری صورت حال کے باعث وزیراعظم کے معاشی اصلاحات کے روڈ میپ پر عمل مشکل ہو گیا۔۔۔
منصوبے کے تحت 2028 تک سالانہ دس لاکھ روزگار کے مواقع، جی ڈی پی شرح چھ فیصد، ٹیکس ٹو جی ڈی پی 13 فیصد ، برآمدات 60 ارب ڈالر اور دس ارب ڈالر بیرون سرمایہ کاری سمیت اہداف مقرر کیے گئے ہیں۔ وزیراعظم معاشی اصلاحات کے تحت ملک میں روزگار کے وسیع مواقع پیدا کرنے اور ہر سال تقریباً 10 لاکھ نئی ملازمتیں فراہم کی جائیں گی تاکہ لیبر فورس کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہو سکے ۔ 13ویں پانچ سالہ منصوبے کے تحت اگلے پانچ سالوں میں مجموعی طور پر ایک کروڑ ملازمتوں کا ہدف رکھا گیا جس کے لیے نجی شعبے کی سرمایہ کاری کا ہدف رکھا گیا تھا، ملکی ترقی کی شرح 6 فیصد سالانہ تک لانے کا ہدف رکھا گیا اور اس کے لیے \\\'5-ایز\\\' فریم ورک تشکیل دیا گیا ، ہر سال 10 ارب ڈالر اضافی ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری لانے اور مجموعی قومی پیداوار میں نجی سرمایہ کاری کا حصہ 15 فیصد کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا،سالانہ 20 ارب ڈالر اضافہ سے کل برآمدات 60 ارب ڈالر کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ، جی ڈی پی میں ٹیکسوں کا تناسب 13.5 فیصد تک لانے اور برآمدات کے شعبے پر عائد ٹیرف کا بوجھ کم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔