برطانوی پارلیمنٹ :مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے پاکستانی کردار کی تعریف
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان کے مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن کیلئے کردار کی تعریف کی گئی ہے۔
برطانوی رکن پارلیمنٹ محمل افضل نے کہا کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں قیادت کر رہا ہے ۔ انہوں نے برطانوی وزیراعظم سے سوال کیا کہ برطانیہ پاکستانی حکومت کی کوششوں میں کس طرح تعاون فراہم کر رہا ہے ؟۔ پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔