پشاور:یورپی و خلیجی ممالک سے منسلک حوالہ ہنڈی نیٹ ورکس سے 2ارب روپے برآمد
پشاور(این این آئی)ایف آئی اے نے یورپ اور خلیجی ممالک سے منسلک حوالہ ہنڈی نیٹ ورکس سے 2 ارب روپے برآمد کرلئے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے پشاور زون انعام اللہ خان گنڈاپور نے میڈیا کو بتایا کہ ایرانی کرنسی کی غیرقانونی ذخیرہ اندوزی سامنے آئی ہے ، تقریباً 21کروڑ رو پے مالیت کی ایرانی کرنسی قبضے میں لی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یورپ اور خلیجی ممالک سے منسلک حوالہ ہنڈی نیٹ ورکس سے 2 ارب روپے برآمد کیے گئے ہیں،ڈائریکٹرایف آئی اے کے مطابق 15ماہ میں 549چھاپے مارے گئے اور1337ملزموں کو گرفتار کیا گیا جبکہ گردے فروخت اورپیوندکاری کے الزام میں ڈاکٹر سمیت4افراد کو گرفتار کیا گیا۔