بیلاروسی لڑکی پاکستانی لڑکے کی محبت میں فیصل آباد پہنچ گئی

بیلاروسی لڑکی پاکستانی لڑکے کی محبت میں فیصل آباد پہنچ گئی

اولگانے سوشل میڈیا پر رابطے پر 32سالہ صغیر سے اسلام قبول کرکے شادی کرلی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )سوشل میڈیا پر شناسا ئی کے بعد بیلا روس کی لڑکی پاکستانی لڑکے کی محبت میں اپنا وطن چھوڑ کر فیصل آباد پہنچ گئی اور اسلام قبول کرکے شادی کرلی۔فیصل آباد کے 32سالہ صغیر حسین کے مطابق سوشل میڈیا پر اسکے اور اولگا (Olga) کے مابین 10ماہ قبل رابطہ ہوا جو کچھ عرصے میں محبت میں تبدیل ہوگیا۔ ذہنی ہم آہنگی کی وجہ سے دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا ۔فیصل آباد پہنچنے کے فوراً بعد اولگا نے صغیر کے ہمراہ مقامی مسجد میں پہنچ کر اسلام قبول کر لیا۔ اولگا کا نیانام اولگا حسین رکھا گیا جسکے بعد صغیر حسین اور اولگا حسین کی شادی کی باقاعدہ تقریب منعقد کی گئی جس میں اہل خانہ نے شرکت کی اور یوں محبت کرنیوالے جوڑے نے شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں