عوام کو ریلیف کیلئے پٹرولیم لیوی فوری ختم کی جائے : حافظ نعیم

عوام کو ریلیف کیلئے پٹرولیم لیوی فوری ختم کی جائے : حافظ نعیم

بجلی قیمت ،سولر پالیسی مسترد، ملک لوٹنے والے مافیاز میں بڑی پارٹیوں کے لوگ شامل کاروبار بند کرنے کا وقت 10بجے کیا جائے ،چہرے نہیں نظام بندلنے کی ضرورت:گفتگو

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پٹرو لیم مصنوعات اور بجلی کی فکس قیمت اور سولر پالیسی کو جماعت اسلامی مسترد کرتی ہے ، حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے پٹرولیم لیوی کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی کمیٹی چوک پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا ملک بھر میں جماعت اسلامی کی ممبرسازی مہم تیزی سے جاری ہے ، 50 لاکھ ممبران کا ہدف حاصل کریں گے ،50 ہزار کمیٹیاں بنائیں گے۔

پٹرولیم لیوی کو فوری طور پر ختم کیا جائے ، بجلی کی فکس قیمت اور سولر پالیسی کو مسترد کرتے ہیں، یہ دہرا نظام نہیں چلے گا، پنجاب میں سرکای سکولوں کو آؤٹ سورس کیا جارہا ہے ، آئی پی پیز کو عوام کی جیبوں پر ڈاکہ مار کر ادائیگیاں کی جا رہی ہیں، ملک کو لوٹنے والے مافیاز میں بڑی پارٹیوں کے لوگ شامل ہیں۔ عوام ہمارے ساتھ چلیں نظام کی تبدیلی کی ضرورت ہے ، چہرے اور جھنڈے تو بدلتے رہتے ہیں، ملک میں آئین کی بالادستی کے لیے نظام کی تبدیلی ہونی چاہیے ، دکانیں اور کاروبار بند کرنے کا وقت آٹھ بجے سے بڑھا کر دس بجے کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں