ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 3 روپے 69پیسے سستا، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(دنیا رپورٹ)ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر معمولی سستا ہو گیا، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 3 روپے 69پیسے کمی کر دی گئی، ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 31پیسے کمی ہوگئی۔مئی کے لیے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3584روپے 90پیسے مقرر کر دی گئی، اپریل میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 3588روپے 59پیسے مقرر تھی۔اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 303روپے 81پیسے مقرر کی گئی ہے۔