بشریٰ بی بی سے ملاقات کا کیس ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل آج طلب

بشریٰ بی بی سے ملاقات کا کیس ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل آج طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی جیل خانہ جات سے بھی جواب طلب کرلیا

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے ،دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی سے فیملی اور ذاتی معالج کی ملاقات کے کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کوآج عدالت میں طلب کر لیا ، آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا گیا ہے ۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے بشریٰ بی بی کی بیٹی کی درخواست پر سماعت کا تحریری آرڈر جاری  کیا، جس میں بشریٰ بی بی سے فیملی کی فوری اور ہفتے میں ایک ملاقات کی ہدایت کرنے کی استدعا کی گئی ،بشریٰ بی بی سے ذاتی معالج کی ملاقات اور کپڑوں و دیگر ضروری اشیاء کی فوری فراہمی کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں