بھارت کا چابہار منصوبہ فنڈنگ بحران کے باعث مشکلات کا شکار

بھارت کا چابہار منصوبہ فنڈنگ بحران کے باعث مشکلات کا شکار

اسلام آباد (اے پی پی) ایران میں بھارت کا چابہار بندرگاہ منصوبہ شدید مشکلات کا شکار ہو گیا ہے ، مودی حکومت نے امریکا ایران کشیدگی کے دوران منصوبے کیلئے نئی فنڈنگ مختص نہیں کی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت نے امریکی دباؤ کے باعث ایران سے فاصلہ اختیار کر لیا ہے جبکہ چابہار منصوبے پر پیش رفت بھی سست پڑ گئی۔ بھارتی حکومت نے ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کی کھل کر مخالفت نہیں کی جس پر نئی دہلی کی خارجہ پالیسی تنقید کی زد میں آ گئی، خطے میں بھارت کا سٹریٹجک کردار بھی کمزور دکھائی دے رہا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں