’’ٹرمپ شدید دباؤ میں، ایران ،امریکا لڑائی ہوگی‘‘
نیتن یاہو کہتا ہے امریکا معاہدہ نہیں جنگ کرے ، ایران بھی مایوسی کا شکار امریکی صدر بھی ہارماننے کو تیار نہیں : ’’آج کی بات سیٹھی کیساتھ‘‘ میں گفتگو
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ پر اسرائیل،کانگریس اور اپنی پارٹی کی طرف سے پر یشر ہے ،ٹرمپ معاملہ کو لٹکائے رکھے گا اور ڈرتا ہے کہ میں کوئی ایسا فیصلہ نہ کرلوں جس سے یہ سب کہیں کہ میری شکست ہو گئی ہے ،صدر ٹرمپ ہاتھ پائوں ماررہا ہے ،جلدی میں کوئی فیصلہ نہیں کرے گا، ہرروز اپنے فیصلے بدلے گا، ایک بیان ابھی دے گا مثبت بیان دے گا، پھر نیگٹو بیان دے گا۔یہاں پر پراپیگنٖڈا ہوتاہے کہ معاملہ ڈن ہو گیا ہے ،ابھی کوئی معاملہ ڈن نہیں ہوا، یہ صرف خواہش ہے ،ابھی اس علاقے میں لڑائی ہونی ہے ،اس علاقے میں نئے اتحادی بننے ہیں،اس علاقے میں امریکا، اسرائیل کی مداخلت ہونی ہے ،یہاں لین دین ہونے ہیں،یہ امید مت رکھیں کہ یہاں امن آنے والا ہے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ’’آج کی بات سیٹھی کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کا فلسفہ ہے کہ کسی طریقے سے ایران کو دبا یا جائے ،صدر ٹرمپ یہ کہے کہ ڈیل ہو گئی ہے پھراس کا اعلان کردے ،اس کی کوئی امید نہ رکھی جائے ، کیونکہ پھر یہ بیان تبدیل کرلے گا، ممکن ہے سچویشن روم میں اتفاق نہ کیا گیا ہو، صدر ٹرمپ سچویشن روم یہ فیصلہ کرنے گئے تھے ، پھر انہوں نے نتین یاہو سے بات کی ہو گی، نتین یاہو کا موقف ا ور ہے ،وہ کہتا ہے ایران کے ساتھ اور جنگ کریں۔صدر ٹرمپ کا خیال ہے اس کو میں اور کھینچ سکتا ہوں ایران پر پریشر ٖڈالنے کیلئے ،اب ایران بھی مایوس ہو رہا ہے ،ایگریمنٹ کچھ ہوتا ہے پاکستان یا قطر کے ذریعے ،کہ ٹھیک ہے ایسا ٹھیک ہے ، پھر ایران کا موقف آتا ہے ،پھر صدر ٹرمپ بدل جاتا ہے ۔ایم او یو ایک گیم ہے ،ارادے اور وعدے میں بڑا فرق ہے ،ابھی کچھ نہیں ہونے والا، مجھے نہیں لگتا کہ کوئی جلدی ڈیل ہونے والی ہے ،ہو سکتا ہے ایم او یو ہوجائے ، یہ بھی ہو سکتا ہے اس کے بعد میٹنگ ہو جائے ،صدر ٹرمپ یہ ماننے کو تیار نہیں کہ میں ہار گیا ہوں،ہار ماننا اس کیلئے سیاسی موت ہے ، اسی لئے وہ ڈیل نہیں کرنا چاہ رہا،کہتا ہے میں ڈیل کروں گا،پھر اس کے بعد اس پر اعتراض کردیتا ہے ۔