گوہر کی پی ٹی آئی ارکان کو وفاقی بجٹ کی حمایت کی ہدایت

 گوہر کی پی ٹی آئی ارکان کو وفاقی بجٹ کی حمایت کی ہدایت

عمران خان کی رہائی کیلئے بجٹ سیشن کے بعد اعلیٰ سطح اجلاس بلانے کا فیصلہ خیبرپختونخوا اسمبلی اور صوبائی حکومت بانی پی ٹی آئی کی امانت :چیئرمین

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے پارٹی اراکین اسمبلی اور سینیٹرز کو وفا قی بجٹ کی حمایت کرنے کی ہدایت کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتے کو  بیرسٹر گوہر کی دعوت پر اسلام آباد میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں عامر ڈوگر اور جنید اکبر سمیت پارٹی قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس میں بنوں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، شہدا کے لیے دعائے مغفرت کی گئی جبکہ اعجاز چودھری، محمود الرشید، عمر چیمہ اور یاسمین راشد کی سزاؤں پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی فوری رہائی کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا جبکہ بجٹ سیشن کے فوراً بعد اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے ممکنہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و سینیٹ محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کی شرکت متوقع ہے ۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے موثر اور جامع لائحہ عمل تیار کیا جائے گا ۔اجلاس میں بیرسٹر گوہر نے اراکین اسمبلی کو بجٹ کی حمایت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی اور صوبائی حکومت بانی پی ٹی آئی کی امانت ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں