وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور کا قافلہ حادثہ کا شکار ، 1اہلکار جاں بحق ،5زخمی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم آزاد کشمیر کا قافلہ حادثے کا شکار، ایک پولیس اہلکار جاں بحق،5زخمی ہو گئے۔
وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھورالیکشن مہم کے دوران خورشید آباد سے حویلی کہوٹہ جارہے تھے کہ چھانجل کے قریب قافلے میں شامل پولیس کی گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جا گریجس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے ۔ حادثے میں پولیس اہلکار انصر موقع پر دم توڑ گیا جبکہ برکت راٹھور، سبیل راٹھور، شفاعت، حسن محموداور ڈرائیور محمد شفیق زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیاگیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments