امیر البحر نوید اشرف سے بیلاروس کے فوجی وفد کی ملاقات
اسلام آباد(اے پی پی)چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے جمہوریہ بیلاروس کے چیف آف دی جنرل سٹاف اور فرسٹ نائب وزیر دفاع میجر جنرل پاول مراویکو کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز (پاکستان نیوی) کے بیان کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر چیف آف دی نیول سٹاف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ملاقات کے دوران دفاعی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان بیلاروس کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور بیلا روس کے ساتھ طویل مدتی، کثیر جہتی تعاون کا خواہاں ہے ۔معزز مہمان نے علاقائی میری ٹائم سکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی کوششوں اور عزم کو سراہا۔ ملاقات کے دوران فریقین نے دوطرفہ دفاعی تعلقات کے موجودہ دائرہ کار کو مزید مستحکم اور متنوع بنانے پر بھی اتفاق کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments