ایران کا خلیجی ممالک کو امریکا اور اسرائیل کی سہولت کاری پر سخت انتباہ

تہران: (دنیا نیوز) ایران کی وزارت خارجہ نے خلیجی خطے کے ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ امریکا اور اسرائیل کو ایران پر حملوں کیلئے اپنی سر زمین یا سہولیات استعمال کرنے کی اجازت نہ دیں۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز جاری بیان میں کہا کہ خطے کی حکومتوں کی قانونی، مذہبی اور اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ امریکا اور صیہونی حکومت کو ایران کے خلاف حملوں کیلئے اپنی سر زمین اور سہولیات استعمال کرنے سے روکیں۔

ایرانی وزارت خارجہ نے مزید کہا بحری ناکہ بندی جاری رہنا اور ایرانی فوجی اہداف، شہری علاقوں اور بنیادی ڈھانچے پر حملے جارحیت کے زمرے میں آتے ہیں اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں، ایران اپنے دفاع کیلئے قانونی حق لازمی استعمال کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...