بلاول بھٹو کا جوائنٹ کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے جواب کا خیرمقدم
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انہیں جوائنٹ کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (JKJAAC) کی جانب سے ان کے خط کا جواب موصول ہو گیا ہے، جس میں ٹروتھ اینڈ ریکنسیلی ایشن کمیشن کے قیام کی تجویز دی گئی تھی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جے کے جے اے اے سی نے اپنے جواب کے ساتھ اپنی تجویز بھی ارسال کی ہے، جس کا وہ بغور جائزہ لیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہر قیمتی جان کا ضیاع ایک قومی سانحہ ہے، اس وقت ان کی اولین ترجیح موجودہ بحران کے خاتمے میں مدد کرنا، عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنا اور آزاد جموں و کشمیر میں جلد از جلد معمولات زندگی بحال کرنا ہے۔
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) August 1, 2026
انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کا خیرمقدم کرتے ہیں کہ مجوزہ کمیشن کو آگے بڑھنے کے ایک ممکنہ ادارہ جاتی راستے کے طور پر قبول کرنے پر آمادگی ظاہر کی گئی ہے جبکہ اس کمیشن کی توثیق آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی بھی کر چکی ہے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ اب وہ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سے بھی مشاورت کریں گے، جو وفاقی حکومت اور دیگر متعلقہ فریقین سے ابتدائی رائے حاصل کریں گے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ کسی متفقہ تجویز کو آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ بنیاد موجود ہے یا نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments