نواز شریف پر دھاندلی کا الزام لگاؤ گے تو تاریخ بھی یاد رکھنی ہو گی: رانا ثنا اللہ

اسلام آباد:(دنیا نیوز) سینیٹر اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے حالیہ بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سیاسی گفتگو میں یہ کہا جائے کہ میاں نواز شریف پہلی بار دھاندلی سے وزیراعظم بنے تھے تو پھر تاریخ کو بھی یاد رکھنا چاہیے.

اپنے بیان میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ اگر جلسوں میں وزیراعظم کو ’فارم 47 کا وزیراعظم‘ کہا جاتا ہے تو پھر یہ بھی بتایا جائے کہ صدر مملکت کس فارم کے ووٹوں سے منتخب ہوئے ہیں،  ’کوئی پہلی بار ملک توڑ کر بھی وزیراعظم بنا تھا‘۔

اُنہوں نے کہا کہ زرداری صاحب کے دو ’برخوردار‘ نظام کے خلاف بیانات دے رہے ہیں، ان کے بقول، ایک رہنما نظام پر تنقید کر رہے ہیں جبکہ دوسرے نے بھی کہا ہے کہ موجودہ نظام اب آگے نہیں چل سکتا۔

سینیٹر اور وزیراعظم کے مشیر کا مزید کہنا تھا  کہ اسی نظام کے ذریعے وہ ساڑھے تین برس میں تیس برس کا سیاسی سفر طے کر چکے ہیں، انہوں نے سوال اٹھایا کہ جس نظام سے سیاسی فائدہ حاصل کیا گیا، اب اسی کو ناکام قرار دینا مناسب نہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...