نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، خودکش بمبار سمیت 7 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی:(دنیا نیوز) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع نوشکی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے خودکش بمبار سمیت سات بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کی گئی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی ایک کمین گاہ کو نشانہ بنایا گیا، جو مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ کمین گاہ میں موجود تمام سات دہشت گرد مارے گئے، جن میں ایک خودکش حملہ آور بھی شامل تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے زیر استعمال اسلحہ، گولہ بارود اور دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد کا بڑا ذخیرہ بھی تباہ کر دیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ علاقے میں موجود دیگر بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے جب کہ عزمِ استحکام کے تحت انسداد دہشت گردی کی مہم پوری شدت سے جاری رکھی جائے گی۔

آئی ایس پی آر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...