امریکی حملوں کا سخت جواب دیا جائے گا، ایران نے ترکیہ اور سعودیہ کو آگاہ کر دیا

تہران: (دنیا نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سعودی و ترک وزرائے خارجہ سے رابطہ کر کے آگاہ کیا ہے کہ ممکنہ امریکی حملوں کا سخت جواب دیا جائے گا۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان سے الگ الگ رابطے کر کے امریکا کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکا کو کسی بھی مہم جوئی پر مبنی فوجی کارروائی سے باز رہنے کا انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنی قومی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔

عباس عراقچی کے آفیشل ٹیلی گرام چینل پر جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران اپنے خلاف کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...