ملکی ترقی میں اقلیتوں کا اہم کردار
اسلام آباد (اپنے رپور ٹر سے ،نامہ نگار ) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتی برادریوں کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی اقلیتی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب میں پارلیمنٹیرینز، پارلیمنٹیرینز مینارٹیز کاکس کے ارکان، سینیٹرز، اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا قائداعظم محمد علی جناح ؒنے جوگندر ناتھ منڈل کو پہلی دستور ساز اسمبلی کی صدارت کے لیے منتخب کیا اور انہیں پاکستان کا پہلا وزیر قانون مقرر کیاتھا۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنے پیغام میں کہا اقلیتوں کا قومی دن ہمیں باہمی احترام، رواداری، مذہبی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے فروغ کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے ، سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سی۔ای۔ گبن، سابق سپیکر پنجاب اسمبلی ایس۔پی۔ سنگھا، جسٹس اے ۔آر۔ کارنیلیئس، جسٹس دراب پٹیل، جسٹس رانا بھگوان داس، ڈاکٹر رتھ فاؤ، سکواڈرن لیڈر پاک فضائیہ سیسل چودھری ، گروپ کیپٹن پاک فضائیہ کامران بشیر اور معروف سفارتکار جمشید مارکر سمیت دیگر ممتاز غیر مسلم شخصیات نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments