سپریم لیڈر نے ایران کی مسلح افواج میں اعلیٰ فوجی کمانڈروں کی تقرریاں کردیں

تہران: (دنیا نیوز) ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے مسلح افواج کے اعلیٰ عہدوں پر کئی اہم فوجی کمانڈروں کی تقرری کردی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق میجر جنرل علی عبداللہی کو مسلح افواج کا چیف آف جنرل اسٹاف مقرر کیا گیا ہے، امیر کیومر حیدری کو ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، جبکہ میجر جنرل احمد واحدی کو اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) کا کمانڈر مقرر کیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق میجر جنرل مصطفیٰ ایزدی کو آئی آر جی سی کا ڈپٹی کمانڈر مقرر کیا گیا ہے، حجت الاسلام طیب کو بھی نئی ذمہ داری سونپتے ہوئے بسیج تنظیم کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر کی جانب سے اعلیٰ فوجی قیادت میں یہ اہم تقرریاں ملک کی عسکری قیادت کے ڈھانچے میں نمایاں تبدیلی کی عکاسی کرتی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...