نمرہ خان کی ازدواجی زندگی سے متعلق افواہوں پر ساتھی فنکارائیں حمایت میں آگئیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ نمرہ خان کی ازدواجی زندگی سے متعلق افواہوں پر ساتھی فنکارائیں حمایت میں سامنے آگئے۔

اداکارہ منشا پاشا نے نمرہ خان کے شوہر زین حامد کی مبہم سوشل میڈیا پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے سخت الفاظ استعمال کئے ہیں، انہوں نے کہا کہ زین جیسے معمولی مردوں کی ایسی حرکت ہمیشہ ایک پیچیدہ مسئلہ رہے گی۔

منشا پاشا کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بھی اس معاملے نے توجہ حاصل کر لی، اس سے قبل مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر نے بھی نمرہ خان کی حمایت میں پوسٹ شیئر کی تھی۔

مومل خالد نے نمرہ خان سے اظہارِ حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ جس صورتحال سے گزر رہی ہیں، اس پر وہ دل گرفتہ ہیں، انہوں نے نمرہ کو موردِ الزام ٹھہرانے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور لوگوں پر زوردیا کہ وہ فیصلہ سنانے کے بجائے ہمدردی کا مظاہرہ کریں۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر نمرہ خان کی دوسری شادی ختم ہونے افواہیں زیر گردش ہیں، اس معاملے نے اس وقت طول پکڑا جب نمرہ خان کی شادی کی پوسٹ انسٹاگرام سے غائب ہوگئی، تاہم اس کے بعد اداکارہ نے ایک صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ پوسٹ نیچے کی ہے تاکہ نظر نہ لگ جائے۔

اس کے بعد اداکارہ کی جانب سے مبہم سوشل میڈیا پوسٹ سامنے آئیں، جس سے طلاق کی افواہوں نے مزید زور پکڑ لیا۔

نمرہ خان کے شوہر زین حامد کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر "At Peace Finally, Good Riddance" کے الفاظ پر مشتمل پوسٹ شیئر کی گئی، جس نے معاملے کو مزید الجھا کر رکھ دیا، تاہم دونوں کی جانب سے تاحال باقاعدہ طلاق کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...