محمد علی ملک سٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر مقرر، وزارت خزانہ کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے محمد علی ملک کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کا ڈپٹی گورنر مقرر کر دیا گیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے محمد علی ملک کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق محمد علی ملک کی بطور ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک تقرری 10 اگست 2026 سے مؤثر ہوگی اور ان کی تقرری کی مدت 5 سال مقرر کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ محمد علی ملک کی تقرری سٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ 1956 کی شق 11 اے کے تحت کی گئی ہے، ان کی تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments