روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں جولائی کے دوران 28 کروڑ 20 لاکھ ڈالر موصول
کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کردیئے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق رواں سال جولائی میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے 28 کروڑ 20 لاکھ ڈالر پاکستان موصول ہوئے۔
مرکزی بینک کے مطابق جولائی 2026ء تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے مجموعی آمد 13 ارب 65 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے موصول ہونے والے فنڈز میں سے 2 ارب 12 کروڑ ڈالر بیرون ملک واپس بھیجے گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے 8 ارب 60 کروڑ 30 لاکھ ڈالر پاکستان میں استعمال کیے گئے۔
سٹیٹ بینک نے بتایا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں خالص قابل واپسی ذمہ داری 2 ارب 92 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments