فیروزوالہ میں ہمسائے کی 13 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، ملزم فرار

فیروزوالہ: (دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے علاقے فیروزوالہ میں 13 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رانا ٹاؤن کی رہائشی 13 سالہ بچی اپنے ہمسائے کے گھر 200 روپے ادھار واپس کرنے گئی تھی جہاں مبینہ طور پر گھر میں ملزم کی بیوی موجود نہیں تھی، اہل خانہ کا الزام ہے کہ شہباز نامی شخص نے بچی کو مبینہ طور پر پکڑ لیا اور اس کے ساتھ زیادتی کی۔

واقعے کے بعد بچی کی حالت تشویشناک ہونے پر ملزم مبینہ طور پر موقع سے فرار ہوگیا، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی ابتدائی تحقیقات اور قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی جاری ہے، بچی کا طبی معائنہ اور دیگر قانونی تقاضے بھی مکمل کیے جا رہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...