’ڈیوکس آف ہیزرڈ‘ کے معروف اداکار بین جونز 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) معروف امریکی اداکار بین جونز 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، انہوں نے مقبول امریکی ٹی وی سیریز ’ڈیوکس آف ہیزرڈ‘ میں کوٹر ڈیونپورٹ کا مشہور کردار ادا کیا تھا۔

بین جونز کی اہلیہ الما ویئٹر نے اتوار 9 اگست کو سوشل میڈیا کے ذریعے ان کے انتقال کی اطلاع دی، ان کے مطابق اداکار گھر پر موجود تھے جہاں انہیں شدید نوعیت کا دل کا دورہ پڑا۔

اہلیہ نے اپنے جذباتی پیغام میں کہا کہ بین جونز نے بھرپور زندگی گزاری اور انہیں بہت سے لوگوں نے محبت دی، تاہم ان کے بقول آج انہوں نے اپنی زندگی کی محبت کھو دی۔

بین جونز کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد ’ڈیوکس آف ہیزرڈ‘ میں ان کے ساتھی اداکار ٹام وپٹ نے بھی سوشل میڈیا پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

ٹام وپٹ نے اپنے پیغام میں کہا کہ شو نے اپنی کاسٹ کے ایک اہم رکن کو کھو دیا ہے جبکہ انہوں نے ایک اچھا دوست کھو دیا۔

بین جونز نے ’ڈیوکس آف ہیزرڈ‘ میں کوٹر ڈیونپورٹ کا کردار ادا کرکے ناظرین میں خاص مقبولیت حاصل کی اور ان کی اداکاری کو طویل عرصے تک یاد رکھا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...