کراچی: ایم نائن موٹروے کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں ایم نائن موٹروے کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گڈاپ سٹی تھانے کی حدود میں پیش آیا، مقتول کسی کو موٹر سائیکل پر چھوڑ کر واپس جا رہا تھا، جس دوران ایک موٹر سائیکل پر 2 افراد آئے اور لات مار کر اسے موٹر سائیکل سے گرا دیا۔
ملزمان نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے، مقتول سے کوئی قیمتی سامان یا نقدی نہیں چھینی گئی، جکہ اس کا موبائل فون اور موٹر سائیکل بھی موقع پر موجود ہے۔
عینی شاہد بزرگ خاتون کے مطابق مقتول کو نشان دہی کے بعد قتل کیا گیا، ایک ملزم نے دوسرے کو بتایا کہ یہی ہے، دوسرے نے دوبارہ پوچھا کہ کیا یہی ہے تو تصدیق کیے جانے پر گولی مار دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments