مظفرگڑھ کینال میں لوڈر رکشہ گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ،6 افراد کی تلاش جاری

کوٹ ادو: (دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے کوٹ ادو کی مظفرگڑھ کینال میں لوڈر رکشہ گرنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ تقریباً 6 افراد کے ڈوب کر لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ شیخو شوگر مل سنانواں کے قریب مظفرگڑھ کینال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں سنانواں کے قریب باراتیوں سے بھرا لوڈر رکشہ چھ افراد کی لاشوں کی تلاش جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت تین بچوں کو کینال سے نکال لیا جنہیں ریسکیو ٹیم نے فوری طبی امداد فراہم کی۔

ریسکیو اہلکاروں نے ایک بچے کو سی پی آر دیا جب کہ دو بچوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد رورل ہیلتھ سنٹر سنانواں منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے ایک بچے کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔

 حکام کے مطابق حادثے میں تقریباً 6 افراد کے ڈوب کر لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے، جن کی تلاش کے لیے امدادی آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب ریسکیو کی 4 گاڑیاں جائے حادثہ پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جبکہ مزید افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری رکھا گیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...