اسحاق ڈار کا کانگو کے صدر اور گنی بساؤ کے سابق صدر سے مکہ دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمہوریہ کانگو کے صدر فیلکس انتونین تشیسکیدی تشیلومبو اور گنی بساؤ کے سابق صدر جنرل عمرو سیسوکو ایمبالو سے مشترکہ ٹیلی فونک گفتگو کی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے انہیں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان حالیہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی تفصیلات اور اس کی اہمیت سے آگاہ کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ معاہدہ اسٹریٹجک تعاون کے فروغ اور خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے لیے معاون ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے: اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے رابطہ، مکہ دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور صدر تشیسکیدی نے پاکستان اور جمہوریہ کانگو کے دوطرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اعلیٰ سطح کے روابط سمیت باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

نائب وزیراعظم نے صدر تشیسکیدی اور عوامِ کانگو کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...